20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، دیکھتے ہیں حکومت کیسے چلتی ہے: فضل الرحمن

پشاور+ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کررہے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل 10 واں مارچ کررہی ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو بٹھایا گیا۔ آج اس ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔ اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہوتا ہے۔ جس روڈ کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا ان لوگوں نے اس کا افتتاح کوئٹہ سے کردیا۔ ہماری جنگ آمریت کیخلاف ہے۔ جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں۔ اسلام آباج جلد جائیں اور جام کردیں گے۔ تیس لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔دریں اثناء سرگودھا میں ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ ایک طرف تو سمندر میں تیل کے بڑے ذخیرے کی خبر سنائی جا رہی ہے تو دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جا رہا ہے غریب عوام کے پس کر رہ چکے ہیں پاکستان کی بڑی جماعت کے دعویداروں سے کہتا ہوں ان کو وقت اور موقع دینے کی بات جعلی حکومت کو موقع دینے کی بات ہے ،اپنی ناکامیوں کاملبہ 18 ترمیم پر ڈالا جا ریا ہے اگر 18 ویں ترمیم کو چھیڑ ا گیا تو صوبائیت کی آواز اٹھے گی اسی لیے آئین کو نا چھیڑا جائے اگر چھیڑا تو ہم پیچھے نہیں رہیں گے پاکستان کی بڑی جماعت ہونے کے دعویدار وں کو کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت کو وقت اور موقع دینا جعلی مینڈیٹ اور جعلی حکومت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، جن کا ہم ساتھ دیتے رہے وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے اپنے مقدمات کو اہمیت دے رہے ہیں یہ لوگ میرے مشن کی ناکامی کا سوچ کر بیٹھے ہوئے ۔ملین مارچ میں علامہ ساجد میر ، اویس نوارانی ، مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا امجد علی خان ،، مولانا عتیق الرحمن ، سید سلمان گیلانی ، مولانا مفتی زاہد مسعود ، مفتی عب دالشکور ، حافظ حسین احمد ، مولانا اکرم طوفانی ، مولانا نور محمد ہزاروی ، مولانا امیر زمان، رائو عبد القیوم سمیت دیگر موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن