کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا مکمل کرینگے، شفافیت کو فروغ دیا: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریںاور ملک کو کنگال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے اور کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھربھی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے اور موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے اے پی این ایس کے نومنتخب صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنر ل سرمد علی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز اے طاہر، جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم منیر جیلانی اور فنانس سیکرٹری شہاب زبیری کو بھی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اخبارات سماجی اور معاشرتی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں۔ رائے عامہ کو ہموار کرنے میں آج بھی اخبارات کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...