موسم گرما میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا: اویس لغاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سابق وفاقی وزیربرائے توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ آنے والے موسم گرما میں طویل لوڈ شیڈنگ ہوگی ،حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میں داخل نہیں کی ہے اور نہ ہی بجلی چوری روکنے کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اتوار کی شام نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس توانائی کے حل کے لئے کوئی عمل پالیسی نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے ۔حکومت بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے حکمران اب اپنی نااہلی عوام سے مزید نہیں چھپا سکتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجلی کے تقسیم کارکمپنیوں کا سارا نظام تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس سال موسم گرما میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔بجلی چوری کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔عملی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت گردشی قرضے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔گردشی قرضوں کو کنٹرول کامعاملہ کابینہ اجلاس میں زیر غور نہیں لایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ متبادل توانائی انرجی مکس اور ڈسٹری بیوشن پربھی کوئی کام نہیں کیاگیا۔دو سو ارب کا سالانہ گردشی قرضہ بڑھانے والا مافیا ڈسکوز میں بیٹھا ہوا ہے۔حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑھانے کا ایک ہی حل ڈھونڈا ہوا ہے۔حکومت پاور سیکٹرکی گورننس میں فیل ہوچکی ہے۔حکومت اپنی غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...