ضمنی الیکشن دو بڑے سیاسی گھرانوں میں اختلافات کی خلیج وسیع کر گیا

Apr 01, 2019

ملتان (سپیشل رپورٹر) شہر کے نواحی علاقہ میں ہونے والا ضمنی انتخاب دو بڑے سیاسی گھرانوں کے درمیان اختلافات کی خلیج کو مزید وسیع بھی کر گیا ہے۔ الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ موجود گارڈز نے ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے یہ افسوسناک صورتحال ہے ہم نے سیاست میں آج تک کسی کی پگڑی نہیں اچھالی ہے مگر ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، حکومت میں ہم ہیں مگر صبر سے کام لیا جاتا تو سکیورٹی واپس بھی لے سکتے تھے ان کے بچوں کی وجہ سے آج یوسف رضا گیلانی بھی بدنام ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں