سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کی عازمین حج کیلئے کی جانیوالی کوششیں رنگ لی آئیں۔ عازمین حج کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت نوے فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج ( پیر کو) پاکستان پہنچے گا۔چودہ رکنی وفد سعودی ڈی جی امیگرینشن کی قیادت میں پاکستان آرہا ہے،وفد روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے پاکستانی ایئرپورٹس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔پاکستانی وزارت داخلہ ،خارجہ ،کسٹم ،سول ایوی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس کے حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاروں ایئر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے سے عازمین حج کو سہولت ملے گی۔روڈ ٹو مکہ منصوبے سے 90 فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ ترجمان کے مطابق منصوبے سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کو سہولت میسر آئے گی۔ سعودی عرب لینڈ کرنے پر عازمین کو امیگریشن پراس کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس سے قبل عازمین کو 12 سے 14 گھنٹے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر امیگریشن پراس میں لگتے تھے۔ وزارت مذہبی امور روڈ مکہ منصوبے کا اعلان اور منصوبے میں کراچی ایئر پورٹ کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...