لاہور (سٹاف رپورٹر) ایران پا ک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اورگیس معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائے گا جس سے معاشی شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا، مالی سال کا خسارہ اور کھاتے کا خسارہ بھی زائد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔