لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں گلی میں کھڑا ہونے کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 19سالہ نوجوان کوشدیدزخمی کر دیا ہے ۔بتایا جاتاہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک رہائشی سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے گلی میں کھڑا ہونے پر علی حمزہ کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی علی حمزہ کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔