رائے ونڈ (نامہ نگار)رائیونڈ کے نواحی گاؤں پاجیاں میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروش پرویز عرف بابا نوراکے گھر میں ریڈ کیا ،صرف عورتیں اور بچے گھر میں موجود تھے،انہوں نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑدیئے ،طلائی زیورات اور 50ہزار نقدی ساتھ لے گئے ۔پولیس تشدد کی ویڈیو جو علاقے کاشخص بناررہاتھاموبائل چھین کرڈلیٹ کروائی۔اہل علاقہ نے بتایا کہ پرویز نامی شخص کئی سالوں سے منشیات کا کاروبار چھوڑ چکاہے ۔