ڈولفن سکواڈ ،پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار مشکوک افرادپرکڑی نظررکھیں:وقاص نذیر

لاہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیںاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوںاورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈائون کا حکم دیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوا ن ہیلپ لائن 15 پر موصول1507کالز پر ریسپانس عمل میں لائے۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے2کاریں،41 موٹر سائیکلیں،15موبائل فونز اور89ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11پسٹلز،1 پمپ ایکشن،2میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔

ای پیپر دی نیشن