میٹرک بورڈکےتحت میٹرک سائنس وجنرل گروپ کےامتحانات کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک بورڈکےتحت میٹرک سائنس وجنرل گروپ کےامتحانات آج ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کےامتحانات کاآغاز ساڑھے 9بجے ہوگا۔ جس میں 3لاکھ67 ہزار 606 امیدوار امتحانات دیں گے جبکہ جنرل گروپ کےامتحان میں45ہزار555امیدوارشریک ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ نویں سائنس گروپ میں ایک لاکھ58ہزار680امیدوارہیں جبکہ میٹرک میں ایک لاکھ63ہزار 371امیدوار شریک ہوں گے۔ امتحانات کےلیے365امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، 202 امتحانی مراکز نجی اور 163سرکاری اسکولوں میں ہیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کر سکتا ہےجبکہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحانات بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے پرچے مارچ کے وسط میں ہونے تھے البتہ وزیرتعلیم اور میٹرک بورڈ نے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث انہیں منسوخ کر کے نیا شیڈول جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن