لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے تھائی لینڈ میں ہونیوالی انڈ ور ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لئے ۔ بنکاک میں ہونیوالے ایونٹ میں گرین شرٹس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مکس فور ایونٹ میں بھارت کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ ہیوی ڈبل سکلزمیں گرین شرٹس نے چاندی کا تمغہ جبکہ پیرا سنگل سکل میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ۔ میگا ایونٹ میں ایشیا کی تمام ٹیموں نے شرکت کی ۔ پاکستان نے ایونٹ میں پہلے بار یہ تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے ۔ قومی ٹیم نے چاندی کا تیسرا تمغہ لائٹ ویٹ مکس فور ایونٹ میں جیتا ۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر ایک گولڈ او ر تین سلور میڈل اپنے نام کئے ۔
ایشین روئنگ چیمپئن شپ : پاکستان نے گولڈ سمیت 4تمغے جیت لئے
Apr 01, 2019