حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے:شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ انہوں نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ حکومت سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے آرڈرپردستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن