اثاثہ جات کیس:خواجہ آصف کی نیب راوالپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

Apr 01, 2019 | 13:37

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے مصروفیت کے باعث  اثاثہ جات کیس میں نیب راوالپنڈی کے سامنے پیر کے روز پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ خواجہ آصف نے عدم پیشی کے حوالہ سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو  بذریعہ خط آگاہ کیا۔ نیب ٹیم نے  خواجہ آصف کو دوبارہ آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواجہ آصف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو لکھے گئے  خط میں بتایا ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں اور انہیں نیب میں طلبی کا نوٹس بیرون ملک روانہ ہونے کے بعد موصول ہوا، لہذا انہیں پیشی کے لئے بعد کی تاریخ دے دی جائے۔ نیب ٹیم نے خواجہ آصف کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے انہیں دوبارہ آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ آصف سے کہا گیا ہے کہ جب انہیں آئندہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے تو وہ اپنے اکائونٹس کی، اپنے اثاثوں اور انکم کے ذرائع کی تفصیل کے ہمراہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ 

مزیدخبریں