اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعلی پنجاب کی صوبائی سطح پر عوامی خدمات کو سراہتے ہوۓزبردست خراج تحسین پیش کیا

کوونٹری ( نماہندہ خصوصی ) اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی سطح پر عوامی خدمات اور ملک سے محبت اور پارٹی سے وفاداری کو سراہتے ہوے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے آصف مغل / نعمان آصف / راجہ توصیف نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبائی سطح ہر عوامی خدمات کی ایک مثال قاہم کر کے عمران خان کے وژن کو تقویت دی ہے اورسیز پاکستانی نئی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں انھوں نے وزیراعلی کے ترجمان شھباز گل کی خدمات کو بھی سراہا جنھیں پنجاب کے اداروں پر نگرانی جا کام سونپا گیا ہے انھوں نے کہا کہ شھباز گل نے پنجاب حکومت کی بہتر انداز میں ترجمانی کی ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کی بھی نگرانی کریں گے تاکہ اوورسیز ہاکستانیوں کے مسائیل ترجیع بنیادوں ہر حل ہوں اور ان کے اندر ایک اعتماد پیدا ہو اوورسیز پاکستانی اپنی دھرتی سے محبت کرتے ہیں انھیں اس محبت کے عوض پاکستان میں احترام ملے تاکہ وہ بلا خوف خطر اپنے دیس میں آ کر سرمایہ کاری کریں انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب پنجاب کے عوام کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں آپ نے اپنے کردار سے عوام کے دل جیت لیے ہیں عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے عثمان بزدار کا انتخاب کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے 23 مارچ کو برطانیہ میں ٹیلی فونک خطاب کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں دریں اثنا کوونٹری / برسلز میں وزیراعلی پنجاب کے والد سردار فتح محمد
بزدار کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ان کی قومی عوامی خدمات کو سراہا گیا تعزیتی نشست میں شریک افراد نے کہا کہ سردار فتح محمد انتہائی شریفانفس انسان تھے آپ نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی اور ہمیشہ اسلامی اقدار کے مطابق سادگی سے زندگی بسر کی آپ کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہوا جو کبھی پر نہ ہو سکے گا اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبروتحمل کی دعا کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ بروز جمعہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کرائیں جائیں گی.

ای پیپر دی نیشن