جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ نے امن اور جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کےلئے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سیئول میں معمول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مون جے ان نے کہا کہ اگر جزیرہ نما کوریا کے امن عمل میں عارضی مشکلات پیدا ہوئی ہیں لیکن یہ بات طے ہےکہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا اور امریکہ واپس ماضی میں نہیں جانا چاہتے۔ مون جے اِن نے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کےلئے مذاکرات کی بحالی میں تعاون کےلئے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔