لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈبل سواری سے منع کرنے پر موٹرسائیکلسٹ وارڈن پر کود پڑے، واقعہ پر سی ٹی او لاہور نے نعٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کروا کر حوالات میں بند کروا دیا، تفصیلات کے مطابق مصریشای سیکٹر کی حدود میں ٹریفک وارڈن عنصر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل پر سوار محسن اور شاہد نامی افراد کو بریفنگ کیلئے روکا، ملزمان نے موٹرسائیکل سے اترتے ہی وارڈن سے گالم گلوچ شروع کر دی بعدازاں موٹرسائیکل سوار افراد نے وارڈن کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا، موقعہ پر موجود شہریوں کی مدد سے موٹرسائیکل سواروں کو پکڑ لیا گیا، واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا نوٹس لیا اور محسن اور شاہد نامی ملزمان تھانہ مصریشاہ کیحوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا گیا۔
ڈبل سواری سے منع کرنے پر موٹرسائیکلسٹ وارڈن پر ٹوٹ پڑے،ملزم گرفتار
Apr 01, 2020