سعودی عرب :قرنطینہ میں رہنے والے 25سو سے زائد افرادکا ٹیسٹ نیگٹو آنے پر گھرجانے کی اجازت

مکہ مکرمہ(ممتاز احمد بڈانی)سعودی عرب میں گذشتہ 14دن سے قرنطینہ میں رہنے والے 2500 سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے مشتبہ افراد جو مختلف ممالک سے پہنچے تھے انہیں دو ہفتے کیلئے قرنطینہ میں مہمان کے طور پر رکھا گیا تھا۔گذشتہ روز کروناوائرس کا ٹیسٹ لیا گیا جو نیگیٹو آنے پر انہیںجانے کی اجازت دیدی گئی۔

ای پیپر دی نیشن