کرونا سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات

Apr 01, 2020

اسلام آباد( آن لائن )کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوت پر جب چینی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا تو وہ پاکستانی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو اس بیماری یا علاج کے طریقہ کار پر آگاہی فراہم نہ کر سکی۔جس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا فرق تھا، اور دونوں اطراف ایک دوسری کی زبان سے لاعلمی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہے وہ ا س حوالے سے اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی مترجم فراہم نہ کیا گیا۔ اسی حوالے سے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ٹیم پاکستان علاج کا طریقہ کار بتانے آ رہی ہے تو پھر متراجم کا انتظام کیوں نہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا معلوم نہیں حکومت کس سمت میں چل رہی ہے۔

مزیدخبریں