پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کو بڑا دھچکا پہنچ سکتا ہے: اقوام متحدہ

جینوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ترقی پذیر ملکوں کو معاشی طور پر بڑا دھچکا پہنچ سکتا ہے۔ تجارت و ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کی 170ترقی پذیر ملکوں کی معیشت پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ارجنٹینا سمیت سب صحارا کے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ یو این سی ٹی اے ڈی کے ڈائریکٹر رچرڈ گورل رائٹ نے تجزیہ میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے 2.5ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ رپورٹ کا عنوان کرونا وائرس و ترقی پذیر ملکوں کیلئے دھچکا، رکھا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جی 20ممالک سے باہر کے 6ارب افراد کیلئے موافق اقدامات کی ضرورت ہے۔ عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو گی۔ عالمی سطح پر آمدنی میں کئی ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن