اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان)وزارت انسانی حقوق رواں سال 2020ء کے دوران 5کروڑ 97لاکھ روپے سے جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کرے کرگی،اس حوالے سے پی سی ون منظور ہوچکا ہے، ان اقدام سے موجودہ آئی سی ٹی کا ڈھانچہ بھی اپ گریڈ ہو گا اور اسے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات، لاء جسٹک سپورٹ اور انسانی وسائل سے لیس کیا جاسکے گا جو ای آفس ایپلیکیشن پر عملدرآمد میں معاون ثابت ہو گا۔ وزارت میں ای آفس ایپلیکیشن مرکز قائم کیا جارہا ہے،یہ ای فائلنگ نظام بہترین مواصلاتی نظام ہوگا اور اس منصوبہ پر عمل درآمد سے انسانی حقوق کی فراہمی اور شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے گی ۔اس منصوبہ پر عمل درآمد ہونے کے بعد گھنٹوں کاکا م منٹوں بلکہ موبائل ایپ پر ون کلک میں ہوجایا کرے اور ٹھیک ٹھیک اعدوشمار حاصل ہوںگے۔