چین کے جنگلوں میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے

بیجنگ(صباح نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19-) سے برسرپیکار چین کے صوبہ سچووان میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 19 افراد کی موت ہو گئی ۔مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر فائٹر کے عملے کے 18 اہلکار اور محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔یہ سبھی منگل کو علی الصبح دو بجے اس وقت آگ کی زد میں آ ئے جب ہوا نے اچانک اپنا رخ بدل لیا۔شچانگ نامی شہر کے انفارمیشن آفس کے مطابق جنگل میں آگ لگی اور تیز ہوائوں کی وجہ سے یہ جلد ہی پاس کے پہاڑوں میں پھیل گئی، اس کے بعد آگ بجھانے اور ریسکیوکاموں کے لئے 300 سے زائد فائر فائٹر ز اور 700 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن