پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام ، ٹرین کی بوگیوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم

لاہور( آن لائن )پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام ، ٹرین کی بوگیوں کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا ، تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ریلوے نے 6بوگیوں پر مشتمل 50 بستروں کے آئیسولیشن وارڈ ز قائم کر دیئے ہیں ۔ ٹرین میں کورونا وائر س کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا ۔ ٹرین میں طبی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔ وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آئیسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوچ رہے تھے کل یکم اپریل سے مسافر ٹینوں کا آغاز کریں گے تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یہ فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے ٹرینیں نہ چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرریلوے کاکہنا تھا خوشی ہے کہ ریلوے 310 بیڈز کے آئیسولیشن وارڈ بنا چکی ہے۔اگر صورتحال خراب ہوتی ہے تو ہمارے پاس 570 ریلوے سٹیشن ہیں۔ جس میں 7 ہسپتال بنائے جا چکے ہیں۔ 1700 کوچز موجود ہیں۔ اگر صورتحال گھمبیر ہوتی ہے تو ان کوچز کو استعمال کیا جائے گا۔ جہاں پانی بھی ہے اور واش رومز بھی موجود ہیں ۔ قائم کردہ آئیسولیشن وارڈ میں وینٹی لیٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ساز وسامان کی سپلائی جاری ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے بوگیوں میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن