خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور ضلع بھر میں دسو یں روز بھی مکمل اور جزوی لاک ڈائون جاری رہا، معمولات زندگی متاثر،ضلع انتظامیہ بھی عوام کو رلیف دینے میں ناکام،پاک فوج ،رینجرزکے جوان،پولیس اہلکار سڑکوں محلوں گلیوں میں گشت کرتے لاک ڈائون پر عمل در آمد کراتے رہے،اہم مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے ناکے،کاروباری مراکز مکمل بند رہے ،سبزی فروٹ،کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں ٹھیلے دستور کے مطابق رواں دواں تھے،بے مقصدڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے چالان جاری کئے تھے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی کان گوشی بھی کی گئی تھی،مقامی بنکوں میں تنخواہیں و پنشن وصول کرنے والیکرونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیرتے نظر آرہے تھے،اے ٹی ایم مشین روم میں ہجوم اور بنکوں میں رش بھی لگاہواتھا۔سڑکوں سے ٹریفک غائب تھی،ادہر شہریوں اور سفید پوش لوگوں کاکہناتھاکہ سندھ حکومت اہنے قول وفعل میں ناکام ہوچکی ہے ،سفید پوش بھیک ماگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خیرپور، لاک ڈاون کے دسویں روزبھی رینجرز،پولیس کاگشت
Apr 01, 2020