میرپورخاص(بیورورپورٹ) کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج کیلئے انڈس اسپتال کراچی کی جانب سے میرپورخاص میں نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ اسپتال کے دو وارڈوں میں ایک سو سے ذائد بستروں پر مشتمل وینٹیلیٹرز لگائے جا رہے ہیں اور بہت جلد ان پر کام شروع ہو جائے گا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا تعمیر ہونے والا ڈسٹرکٹ اسپتال انڈس اسپتال کے حوالے کیا جائے تاکہ میرپورخاص کے شہریوں کو حیدرآباد ریفر کرنے کی روایت ختم ہو سکے اور میرپورخاص اور اس کے گردونواح کے غریب عوام جو کہ حیدرآباد اور کراچی کے اسپتالوں میں علاج کروانے کے اسطاعت نہیں رکھتے وہ میرپور خاص میں اپنا علاج کروا سکیں ۔