اسلام آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر،خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح مطلع بالکل صاف رہا۔ تاہم گزشتہ شب ہونے والی بارش کے سبب سردی میں قدرے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابرآلود اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا ۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، جہلم، اٹک اورمیانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدوشریف، پشاور، کالام، کرم، ایبٹ آباد اورما نسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے تاہم دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کے روز سندھ اور بلوچستان کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان52، بنوں28، پتن24، دیر(لوئر22، بالائی 18) اور پاراچنار میں20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن