ایف بی آر 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق 9 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 708 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ایف بی آر نے مارچ میں 326 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔ جولائی سے مارچ تک 3049 ارب 18 کروڑ کا مجموعی ٹیکس اکٹھا کیا۔ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 3757 ارب روپے تھا۔ ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر نے مارچ میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس وصول کیا۔ 9 ماہ میں 98 ارب 24 کروڑ روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے۔ اس عرصہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 1139 ارب 44 کروڑ کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...