اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کے تحت ختم کئے جانے والے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئرر انعامی بونڈز واپس جمع کروانے کی تاریخ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت والے بیئرر سرٹیفکیٹس اور بونڈز 31 مارچ کی بجائے اب 30 جون 2020 تک واپس جمع کروائے جاسکیں گے، اس کے علاوہ صارفین ان بونڈز کو واپس کرکے 40 ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ بونڈز و سرٹیفکیٹس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف: بیئرر انعامی بانڈز واپس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 3 ماہ کی توسیع
Apr 01, 2020