کرونا پر تشویش، پاکستانی بہن بھائیوں سے ہمدردی ، مشکل کی گھڑی میں بھرپور مدد کرینگے : چین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے کہا ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو سے تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ہمیں پاکستانی بھائیوں اور بہنوں سے ہمدردی ہے۔ گذشتہ روز بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر چین نے پاکستان کو طبی ساز و سامان کی کئی کھیپیں بھیجی ہیں۔ اس ساز و سامان میں ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی لباس اور دوسری اشیاء شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چین پاکستان کو عارضی آئیسولیشن ہسپتال بنانے میں بھی مدد دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چینی میڈیکل ٹیم اس وقت اسلام آباد میں ہے جو کہ پاکستان کے دوسرے شہروں کا دورہ کرے گی اور کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مقامی انتظامیہ اور طبی عملے کو مشورے دے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے یغور کی مقامی حکومت نے بھی پاکستان میں طبی ساز و سامان عطیہ کے طور پر بھیجا ہے۔ چین کی کمپنی علی بابا نے بھی پاکستان کو طبی ساز و سامان کا عطیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسری نجی کمپنیاں اور ادارے پاکستان کو امداد دینے کی تیار کر رہے ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...