بھارت سے آنے والے 5پاکستانیوں میں سے 2میں کرونا کی تصدیق

Apr 01, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنہیں سروسز ہسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہے، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے، ان کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی۔

مزیدخبریں