اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کی وطن واپسی ہماری واحد ترجیح ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر پیچیدہ صورتحال ہر ایک سے صبر و تحمل کا تقاضا کرتی ہے۔ برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے پاکستانی حکومت اور ائرلائنز سے رابطے میں ہیں۔ پروازیں بند ہونے سے پاکستان آنے والے برطانوی مشکل میں ہیں۔ برطانوی شہری وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں لیکن یہ غیر معمولی صورتحال ہے۔ برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہے ہیں۔
پاکستان میں پھنسے برطانوی مشکل میں واپسی واحد ترجیح ہے: برٹش ہائی کمشنر
Apr 01, 2020