لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر کارروائی سات اپریل تک ملتوی کر دی اور وکلا کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق معاونت کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی کرونا وائرس کی بنیاد پر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے تمام ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے معطل کر دیے۔ فاضل بینچ نے ملزم کے وکیل سے اسفتسار کیا کہ آپ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت کیسے ہے۔ جس پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیر کی تاریخ دے دیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کہ عدالت کی معاونت کر دیں گے۔