وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) وقاص رشیدنے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز ، پیر ا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس فراہم کیا جا رہا ہے موجودہ حالات میں ہمار ے ڈاکٹرز سب سے بڑھ کر خدمات انجام دے رہے ہیں ہم ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈاکٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی ، سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز، سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسلم بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہمارے ڈاکٹرز جذبے سے کام کر رہے ہیں ہمارے ڈاکٹرز کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ پر لڑ رہے ہیں ڈاکٹرز اس وقت ہمارے ہیرو ہیں ہم دل و جان سے انکی قدر کرتے ہیں بہت جلد اس ناگہانی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ۔