اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر مارچ میں بھی ریونیو کا ہدف پورا نہیں کر سکا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات گئے تک سوا تین سو ارب روپے جمع ہوئے تھے جو ہدف سے ڈیڑھ سو ارب روپے کم ہیں ،ایف بی آر کے ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ دوتین روز میںریونیو میں کچھ اضافہ ہو گا تاہم ہدف کو حاصل نہین کیا جاسکے گا،ان ذرائع نے موجودہ صورتحال کو کرونا وبا کے باعث معاشی سر گرمیوں میں کمی بتایا ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم سمیت ہر طرح کی صنعتی اوکمرشل سر گرمیاں متاثر ہوئی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وبا کے باعث آئندہ ہر ماہ میں اگر وبا کے حالات برقرار رہتے ہیں تو ڈیڑھ سو ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہو گا ۔ ایف بی ار 52سو ارب روپے کے سالانہ ہدف کے حوالے سے 30جون تک ریونیو کے بڑے گیپ کو خدشہ ظاہر کر رہا ہے ۔