وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری پرکوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے تیسری دنیا کے ممالک کے قرضوں کی ادائیگیاں موخرکرنے پرزوردیاہے۔ملتان میں قرنطینہ مرکز کادورہ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیسری دنیاکے ملکوں میں محدودوسائل اورصحت کے کمزورنظام کے باعث مطلوبہ تعاون کی اشد ضرورت ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی پرخرچ ہونے والے وسائل انسانی زندگیوں کو بچانے اورصحت کے نظام میں بہتری کے لئے بروئے کارلائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیانے اس سے پہلے کورونا وائرس کاسامنانہیں کیاجس سے اس وقت کوئی خطہ محفوظ نہیں ہے اوردنیاکے 199ممالک درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ لوگ سماجی فاصلہ رکھنے، صحت مندانہ اورمعیاری طرز زندگی اختیارکرنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے مرتب کئے گئے رہنمااصولوں پرسختی سے عملدرآمدکریں تاکہ کوروناوائرس کے خطرات پرقابوپایاجاسکے۔
وزیرخارجہ کاعالمی برادری پرتیسری دنیا کےممالک کےقرضوں کی ادائیگیاں موخرکرنے پرزور
Apr 01, 2020 | 15:01