کراچی (کامرس ر پورٹر )آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمن اور چیئرمین راحیل ہارون نے کہا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کوFBR کی جانب سے جو سوالنامہ بھجوایا گیا ہے اس سے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر یشان ہو گئے ہیں ،FBRایف اے ٹی ایف کی آ ڑ میں پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو پر یشان کر ر ہی ہے ،حکومت ظالمانہ قوانین کا فوری خاتمہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی اہم شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو سوالنامہ بھجوادیا ہے،FBR کی جانب سے پراپرٹی ڈیلرز کو جو سوالنامہ بھجوایا گیا ہے اس میں 68 سوالات ہیں جن کے مفصل جوابات دینے ہوں گے،ایف اے ٹی ایف کی شرط کے مطابق ڈیلرز کو پراپرٹی خریدنے والے گاہک کی تفصیلات اور تصویر دینا ہو گی۔