چینی بروکرز کی رجسٹریشن کا آغاز‘ پہلا لائسنس ایم اے ٹریڈرز کے محمد اسلم کو جاری

Apr 01, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب شوگر سپلائی چین مینیجمنٹ آرڈر 2021ء کے تحت چینی کے بروکرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ کین کمشنر آفس نے بروکر کے پہلے لائسنسں کا اجراء کر دیا۔ پہلا لائسنس ایم-اے ٹریڈرز گارڈن ٹاؤن کے محمد اسلم کو جاری کیا گیا۔ کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ بروکرز کی رجسٹریشن کے عمل سے چینی مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی اور مافیاز کی حوصلہ شکنی سے مڈل مینوں کی منوپلی توڑنے میں مدد ملے گی۔ دیگر اضلاع میں بھی ڈیلروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ھے۔ جبکہ شوگر ملز نے بروکروں اور ڈیلروں کو چینی کی سپلائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں