اشفاق حسین شاہ نے پی ایف ایف  کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا

Apr 01, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیفا ہاوس لاہور پر قابض اشفاق گروپ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا۔اشفاق حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ قانونی سٹیک ہولڈر ہیں۔ نارملائزیشن کمیٹی نے اٹھارہ ماہ میں انتخابات نہیں کروائے۔ اب اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ فیفا پاکستان کی رکنیت معطل کردے۔ کوِئی نئی بات نہیں، پہلے بھی ایسے حالات کا سامنا کیا ہے۔

مزیدخبریں