لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ فرسٹ کلاس امپائر جاوید اقبال 35 سال امپائرنگ کرنے کے بعد 11 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے 1986 ء میں کیریئر کا آغاز کیا اور پی سی بی کا تین مرتبہ امتحان پاس کیا۔ دو مرتبہ ایلیٹ پینل میں شامل رہے۔ انہوں نے 700 کے قریب میچز سپروائز کئے جن میں 20 کے قریب فرسٹ کلاس میچز شامل ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کے تقریباً تمام ٹورنامنٹس میں فرائض سرانجام دیئے۔ جاوید اقبال پنجاب گورنمنٹ کے محکمہ ڈی جی پی آر میں بھی ذمہ دار آفیسر کے طور پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے 1987 ء میں سٹینو گرافر گریڈ 12 میں سروس کا آغاز کیا اور آخر میں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو ڈی جی پی آر گریڈ 17 میں 11 اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے کام اور محنت سے اپنے جونیئرز سینئرز کے دل جیتے۔