لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی رینکنگ جاری کر دی ۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں قومی کپتان بابر اعظم ساتویں درجے پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ ٹی ٹونٹی میں بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوئی پاکستانی بائولرز ٹی ٹونٹی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ عماد وسیم ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔ون ڈے میں بابراعظم دوسرے نمبر پر ، بابراعظم کے علاوہ کوئی دوسرا پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ۔بائولرز کی کٹیگری میں پاکستانی محمد عامر نویں پوزیشن پر ہیں۔
رینکنگ : بابر اعظم فہرست میں موجود
Apr 01, 2021