باپ ارکان سے ووٹ لینے سے پارٹی کے نظریاتی تشخص کو نقصان پہنچا،مصطفی نواز کھوکھر

Apr 01, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے راہنماء سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حالیہ فیصلوں سے مہنگائی کی ماری عوام میں اچھا تاثر نہیں گیا ،   بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام اس حکومت سے ہر حال میں چھٹکارا چاہتے ہیں ، عوام کی نظروں میں ہم آپسی لڑائی میں ایک انتہائی غیر مقبول حکومت کو تحفظ و تقویت دیتے نظر آئے ، استعفوں پر دیگر جماعتوں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر ہمارے موقف میں کمزوری ہے ،  دیگر جماعتوں کو استعفوں پر غیر ضروری دباؤں جبکہ ہمیں باپ ارکان سے ووٹ نہیں لینے چاہئے تھے ، حکومتی ارکان سے ووٹ لینے پر میری نظر میں پارٹی کہ نظریاتی تشخص کو نقصان پہنچا ،اگر ہم دیگر صوبوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عوامی سیاست کو پاور پولیٹکس پر ترجیح دینا ہو گی ، امید ہے پارٹی سی ایء سی ان معاملات پر غور اور واضح لاحہ عمل دے گی ،  اختلاف رائے کا حق ایک جمہوری حق ہے اور توقع رکھتا ہوں کہ میرے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں