خواجہ آصف کو غیرضروری سہولت دینے  سے انصاف فراہمی میں مشکل: عدالت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار  مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف اپنے تحریری حکم میں قرار دیا ہے کہ خواجہ آصف کو غیر ضرور ی سہو لت دینے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات آرہی ہیں۔ متعلقہ اتھارٹیز محتاط رہیں۔ خواجہ آصف کو 8 اپریل کو کیس کی سماعت پر ہرصورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ عبوری حکم کے مطابق عدالت آئندہ غیر ضروری فائدے دینے پر قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ نیب جلد خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثوں کا چالان پیش کرے اور ریفرنس میں عدالت پیش  کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن