لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے 25ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے سیشن ججوں میں سردار طاہر صابر کو سرگودھا سے جہلم ، محمد سلیم کو بہاولنگر سے ساہیوال ، نوید احمد کو لاہور سے میانوالی ، محمد اکمل خان کو لاہور سے بہاولنگر ، محمد ارشد علی کو نارووال سے سرگودھا ، صادق مسعود صابر کو شیخوپورہ سے نارووال ، چودھری محمد انوار الحق کو بہاولپور سے ڈی جی خان ، امجد نذیر چودھری کو لاہور سے بہاولپور ، راجہ پرویز اختر کو سرگودھا سے راجن پور ، عتیق حسن چوہان کو سیالکوٹ سے چکوال ، غفار مہتاب کو راولپنڈی سے لیہ ، راجہ غضنفر علی خان کو راولپنڈی ، طاہر نواز خان کو لاہور سے ملتان ، رانا زاہد اقبال کو ملتان سے سیالکوٹ ، جواد الحسن کو لاہور سے مظفر گڑھ ، محمد ارم ایاز کو ساہیوال سے لاہور ، نعیم احمد ورک کو میانوالی سے لاہور ، ملک علی ذوالقرنین اعوان کو لیہ سے لاہور ، شاہ زیب سعید کو ڈی جی خان سے لاہور ، محمد خلیل ناز کو راجن پور سے لاہور ، اورنگزیب کو چکوال سے لاہور ، علی نواز کو سیالکوٹ سے لاہور،عبدالرحمان کو مظفر گڑھ سے لاہور نام شامل ہیں۔