خانیوال (رضاقادری سے)سرکاری ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج سسٹم ختم، بجلی کا سسٹم چوری ہوگیا، 2007میں نیلامی کے بعد تاحال الاٹی مکانات نہ بناسکے،تفصیل کے مطابق2007میں کم آمدنی والے افراد کیلئے مخدو م پور روڈ پر تھانہ کہنہ کے بالکل قریب سڑک کی دونوں جانب تقریبا 50ایکڑ پر مشتمل ہاؤسنگ سکیم متعارف کرائی گئی جس میں10مرلہ،5مرلہ،7مرلہ ایک کینا ل کیپلاٹ رکھ گئے 2007میں قرعہ اندازی میں تقریبا350افراد کو5مرلہ کے پلاٹ الاٹ کردیئے گئے جس کی قیمت22ہزارروپے فی مرلہ تھی اور چھ ماہ کی آسان اقساط میں11ہزارروپے قسط اداکرناتھی پلاٹ کی کل مالیت110000روپے تھی مگر بدقسمتی سے 14سال گزرنے کے بعد اس ہاؤسنگ سکیم میں مکانات تعمیرنہ ہوسکے تھانہ کیقریب واقع ان دونوں ہاؤسنگ سوسائٹی سے بجلی کے لگائے گئے تمام ٹرانسفارمر چوری ہوگئے بجلی کی تاریں بھی غائب کردی گئیں سیوریج سسٹم مکمل بیٹھ گیا لاکھوں روپے مالیت کی نصب ٹربائن چوروں کی نظر ہوگئی۔بنائے کمروں کی اینٹیں تک غائب ہوگئیں ہاؤسنگ سکیم میں لوگوں نے جانور باندھ کر عارضی بھانے بنالیے اب یہاں مویشی منڈی منگل اور جمعہ کے روز لگائی جاتی ہے ہاؤسنگ سکیم کی تمام سڑکیں ختم ہوگئیں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کروڑوں روپے کی انوسٹمنٹ مٹی ہوگئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائے گئے دفاتر پر عوام نے قبضہ کرکے رہائشیں رکھ لیں کروڑوں روپے مالیت کا انفراسٹرکچر تباہ وبرباد ہوگیا جس کے ذمہ داروں کا تعین آج تک نہ ہوسکا ضرورت اس امر کی ہے کہ 14سال تک آباد نہ ہونے والی ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل آڈٹ کرایا جائے اور کروڑوں روپے کے نقصان کرنے والے افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔