لاہور (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان ٹیکسٹائیل ملز ایسو سی ایشن (آپٹما) نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بھارت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایسو سی ایشن کے چئیرمین عبد الرحیم ناصر نے کہا کہ کہ حکومت کا یہ فیصلہ غلط اس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا۔