اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ولی عہد نے وزیراعظم کی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کرونا وبا کے حوالے سے دونوں ممالک اور خطے کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
وزیراعظم کو بحرین کے ولی عہد کا فون‘ خیریت دریافت کی‘ کرونا خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
Apr 01, 2021