دنیا کو دعوت، پاکستان آکر فقید المثال سیاحتی مقامات کا دورہ کریں، زلفی بخا ری

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈنیشن بورڈ پاکستان سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے جن میں پہاڑ، صحرا، ساحل، قدیم ہندوتہذیب، سب سے بڑا اور قدیم بدھا، قدیم گرجا گھر، صوفی سائٹس و دیگر کئی تہذیب اور قدیم مقامات شامل ہیں اور ایسے مقامات کیساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی نا قابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آ کر پاکستان میں ان فقید المثال سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی و شمالی امارات کی جانب سے مڈل سیکس یونیورسٹی دبئی کیمپس میں پاکستان کے سیاحت کے حوالے سے ویبینارکی مشترکہ طور پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ذوالفقار بخاری نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کہاکہ گندھاراایک مشہور ثقافتی مقام ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خطہ ٹیکسلا اور سوات میں قدیم اور انتہائی مقدس بدھا اسٹوپوں کا مقام ہے، گندھارا تہذیب کے خزانوں کی تلاش کیلئے ہم پاکستان میں سیاحوں کی خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پرقونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی نے طلباء وطالبات کو پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے مفصل بریفنگ دینے کے بعد ورچوئل ٹوربھی کرایا اور بات چیت کی اور ان کے سوالوں کااطمینان بخش جوابات دیئے۔ قونصل جنرل احمد امجد علی نے پاکستان سیاحت سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم بنانے اورویب نارکے شرکاء کیساتھ شیئر کرنے پریونیورسٹی کی طالبہ نساء کلثوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...