نیب کی نواز شریف کی اپیلیں خارج ،سزا برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میںدرخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی کورٹ میںنیب نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرکے سزا برقرار رکھنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔دائر درخواست میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز، نیب کی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی جلد سماعت کرے،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرکے سزا برقرار رکھنے کی استدعا کی ہے،نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے مفرور ہیں، نواز شریف مفرور، ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میگا کرپشن کیسز ہیں، نواز شریف علم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے کی زحمت نہیں کررہے، سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپیلیں جلد سنی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن