ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو کی ٹاسک فورسزنے ایک روز میں ریجن بھر میں 111بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ 17ہزاریونٹس چوری کرنے پر20لاکھ35ہزارروپے جرمانہ عائد۔4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔30مارچ کو ملتان میں 42صارفین کو746090روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان میں 17صارفین کو232585 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،وہاڑی میں 3صارفین کو61340روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 9بجلی چوروں کو161640 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 8صارفین کو95265 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 17بجلی چوروں کو286000روپے جرمانہ عائداور3 ایف آئی آرز درج، مظفر گڑھ میں 5صارفین کو60000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر میں 5 بجلی چور وں کو151035روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 5صارفین کو 223700 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔