سیکریٹریٹ  ختم کرنا سرائیکی وسیب  کے ساتھ ناانصافی ہے؛ کرامت علی شیخ 

Apr 01, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے ممبرنیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کے دعویدار مفاد پرست جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ دار وں اور ساہوکار طبقہ کی نااہلی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ کا منصوبہ ختم کرنا سرائیکی وسیب کے کروڑوں شہریوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پی ایس پی حقیقی معنوںالگ صوبہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مخلص ہے۔

مزیدخبریں