نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش ،عدالت نے غیرحاضرملزمان کودوبارہ نوٹسزجاری کردئیے،دو ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں دینے کی بھی ہدایت،جج اصغرعلی نے جعلی اکاونٹس کیس میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹرنے غیرحاضر ملزمان کی گرفتاری کے آرڈرجاری کرنے کی استدعا کی، ملزمان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی جس پراصغرعلی کے پوچھا پرنیب پراسیکیوٹرنے دوکاپیاں موجود ہونے کا بتایا،جس پروکیل بولے کہ کیا باقی سوتیلے ہیں یا پھرقرعہ نکال لیں اوررہائشی پتوں پرارسال کردئیں۔۔ وکیل نے ریفرنس کی کاپیوں کی استدعا کی توجج اصغرعلی نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس کے والیم بہت زیادہ ہیں،جب اٹھائینگے توپتہ چل جائیگاعدالت نے پہلے دوملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی

ای پیپر دی نیشن